دھارواڑ16/دسمبر(ایس او نیوز) بھگوان کو خوش کرنے کے لئے چند روز سے کلگھٹکی میں کچھ بھکت مادرزاد برہنہ ہوکر پوجا کرنے لگے تھے۔اس پر مقامی لوگوں اور خاص کر عورتوں نے سخت اعتراض کیا تھا۔
گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے چار لوگوں کے ایک گروپ نے ایپا بھکت بن کر مقامی کھیت کے ایک گوشے میں "ننگی پوجا"کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔حالانکہ اس سے پہلے ایپا کے بھکتوں میں سے کسی نے بھی یہ طریقہ نہیں اپنایا تھا، مگر یہ گروپ اسے سچی بھکتی کی اپنی اختراع قراردے رہا تھا۔وہ مٹی سے بنی ایک جھونپڑی میں رہتے تھے، مٹی کے برتنوں میں کھاتے پیتے تھے اور کیلے کے پتوں پر اٹھتے بیٹھتے تھے۔کہا جاتا ہے کہ ایپا کی پوجا کرنے کے پانچ طریقوں میں سے ایک طریقہ ننگی پوجا کا بھی ہے کیونکہ ایپا کسی جنگل میں مادر زاد ننگا بھی پایا گیا تھا۔اس گروپ کے ایک رکن انیل پاٹل کے مطابق یہ پوجا کا سب سے دشوار ترین طریقہ ہے۔
لیکن اس سے یہاں کے عوام میں سخت ناپسندیدگی دیکھنے کو ملی اور لوگ کھیتوں میں جانے سے کترانے لگے۔عوام کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حرکت کرکے ان لوگوں نے بھگوایپا کے تقدس کو پامال کیاہے۔